مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج جمعہ کی صبح 8 بجے شروع ہوگیا ہے۔
ایرانی وزیرداخلہ احمد وحیدی نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ معصومہ کی ولادت باسعادت کے بابرکت موقع پر امام زمان علیہ السلام کے بابرکت نام سے انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کی طرح دوسرا مرحلہ بھی پرشکوہ طریقے سے منعقد ہوگا اور عوام کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز کا رخ کرے گی اور 45 پارلیمانی نمائندوں کے انتخاب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔
احمد وحیدی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے اہلکار پوری تندہی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ ہر حلقے میں مطلوبہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ